Along with all the services that Saylani Welfare Trust provides to the poor on a daily basis, the organization has now developed a department that takes care of providing free drinking water in areas where people are not able to afford clean water for drinking. According to this scheme, the organization has established an underground R.C.C. tank in the areas of Kaimari Town on Bhitta Walej Qasim Shah Rd. And by the grace of Allah, this tank provides water free of charge to thousands of people on a daily basis.
For the proper functioning of this scheme, by providing those who are the most in need, the organization issues cards to such people. On identifying with the help of the card, people can easily get the water. With the co-operation of the U-C Nazim of the different areas, 3,000 gallons of water are distributed free of charge.
Due to the rise in the demand for water, the organization is trying to increase the amount of gallons so that each and every deserving person gets his/her share.
پانی کی قلت دور کرنے کے لئے پانی کی فراہمی
عوام الناس کے ان تمام کاموں کے علاوہ خصوصیت کے ساتھ ان علاقوں میں جہاں پانی کی قلت ہے اور لوگ اس قیمتی نعمت کے حصول کے لیئے تکالیف کا شکار ہیں۔ اور بعض خاندان توغربت کی وجہ سے پانی خریدنے کی سکت بھی بمشکل رکھتے ہیں۔ ان علاقوں میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے، سیلانی فری پانی فراہمی، کے نام سے شعبے میں کام کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں کیماڑی ٹاﺅن کے علاقے بھٹہ ولیج قاسم شاہ روڈیعقوب منڈہ چوک میں ادارے کی جانب سے20ہزار گیلن کے حجم کا ایک زیر زمین آر۔سی۔سی۔ ٹینک قائم کیا گیا ہے اور الحمدللہ اس کے زریعے سے علاقائی غریب لوگوں کواپنی بساط بھر کوشش سے پانی بلکل مفت فراہم کےاجارہاہے۔ ادارے کی جانب سے پانی کے حصول کے خواہش مندغریب خاندانو ں کی مکمل انکوائری کرکے ان کو کارڈفراہم کئے جاتے ہیں اور یہ خاندان مقررہ کارڈدکھا کر پانی حاصل کرتے ہیں۔ اس فراہمی کے لیے علاقائی یو۔سی ناظم کے تعاون سے روزانہ 3,000 گیلن پر مشتمل پانی فراہم کیا جاتاہے ۔ اس تمام تقسیم کے شفاف کام کو کوئی بھی آکر معائنہ کرسکتا ہے ۔ 92 ونگ کے ہیڈ محترم پرویز صاحب کی ہدایات پر کیماڑی ٹاﺅن کے میجر مسرت صاحب ان کاموں کا معائنہ کرچکے ہیں اس تمام تقسیم کے شفاف کام کو آک کوئی بھی معائنہ کر سکتا ہے۔
مزید برآں ادارے کی جانب اس مقدارمیں اضافہ کرتے ہوئے مزید 3,000 ہزار گیلن یومیہ پانی کی منظوری کے لئے بھی کوشش کی جارہی ہیں اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ عوامی پانی کی ٹینک جہاں سے لوگوں کو پانی تقسیم کیا جاتاہے اس ٹینک سے 6 سینٹر مزید آگے بنائے گئے ہیں جو اس ٹینک سے منسلک ہو کر پائپ کے ذریعے لوگوں کو پانی فراہم کرتے ہیں اس طرح کئی سو خاندان روزانہ ان مراکز پر پانی حاصل کرنے کے لیے پہنچتے ہیں لیکن اکثر پانی کی قلت کی وجہ سے واپس چلے جاتے ہیں ۔
|