Those poor people who have lost the head of their family or he is unable to earn due to some illness, Saylani Welfare Trust has launched their monthly allowance scheme for such families. This scheme would pay for their monthly expenditure according to their requirement which ranges from Rs.1,000 to Rs.8,000. It is very sad to know that in our society, majority of the population is deprived of education, they go without food for days, and they live in poor conditions with no facilities. Also, they are faced with many other problems, who is going to take care of them ?
By the grace of Allah, Saylani Welfare Trust has intended to help 12,000 Here this should be noted that Saylani Welfare Trust aims to help the distressed people of our society after completing the process of inquiry. The blessed ones (elite class) of our society should take the references of the ones in need and could give their donations themselves, which means that we act as a middle agent. We are thankful to the Almighty Allah that today through Saylani Welfare Trust; many people of the upper class have started donating millions and have taken care of many poor families. More Images
ماہانہ کفالت اسکیم
الحمدللہ عزوجل! آپ کو جان کر یہ مسرت ہوگی کہ ایسے خاندانوں کے لئے جن کے سربراہ انتقال کرگئے ہوں یا ایسی بیماری میں مبتلا ہوں جس کی وجہ سے اپنے گھرکے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے ہوں ایسے خاندانوں کے لئے سیلانی ویلفیئرٹرسٹ نے ماہانہ کفالت کی اسکیم شروع کی ہوئی ہے اس اسکیم سے ایسے خاندانوں کو ماہانہ بنیاد پران کی ضرورت کے حساب سے-/1,000روپے سے لے کر-/8,000روپے تک رقم کی ادائیگی کی جاتی ہے آپ کویہ جان کر دکھ ہوگا کہ ہم جس معاشرے میں رہتے ہیں اس کے اطراف میں ایسے بھی گھرانے بستے ہیں جن کے بچے تعلیم سے محروم ، پیٹ بھرکر کھانا میسرنہیں ، رہائش کے لئے ناکافی سہولتیں اور اسی طرح کے بیسیوں حقیقی مسائل میں یہ مبتلا ہوتے ہیں ان کی کفالت کون کرے ؟ ان کا بوجھ کون اٹھائے گا ؟
سیلانی ویلفیئرٹرسٹ نے اللہ عزوجل! کے فضل سےپچھلےسال12,000مستحق خاندانوں کو اس اسکیم میں شامل کر نے کی نیت کی ہے یہاں یہ بات واضح ہو کہ سیلانی ویلفیئرٹرسٹ کا مقصد صرف یہ ہے کہ ہم ایسے بدحال خاندانوں کی نشاندہی کریں انکوائری کریں مخّیر اور صاحبِ ثروت افراد ادارے سے ان کے ایڈریس حاصل کرکے ان کے گھروں پر خودماہانہ رقم کی ادئیگی کریں یعنی ہم صرف پُل کا کام انجام دے رہے ہیں اور آپ اپنا پیسہ اپنے ہاتھ سے خرچ کررہے ہیں آج ہم اللہ عزوجل کے شکرگزار ہیں کہ بے شمار مخیّر صاحبان نے سیلانی ویلفیئرٹرسٹ سے ایسے خاندانوں کو گود لے لیا ہے اور ان کی کفالت کررہے ہیں۔ |