
Medical Aid
Many poor people who have their family members admitted in different hospitals like Jinnah Medical, CivilHospital e.t.c. contact us for aid. These distressed ones are not even able to buy medicines for themselves, and then having an operation is out of question. They contact us in such situations and ask for financial help so that they can afford the treatment to cure their diseases. Al-Hamdollilah, the members of our trust have set offices in local hospitals and are ready to help in any way they can.
ایمرجنسی ہنگامی میڈیکل مدد
اس کے علاوہ ایسے بہت سارے خاندان ایمرجنسی ہنگامی مد د کے لیے ادارے سے رجوع کرتے ہیں جن کے مریض جناح ، سول ، سند ھ گورنمنٹ یا پرائیویٹ ہسپتالوں میں داخل ہوتے ہیں ۔ ان کی غربت کا یہ عالم ہوتا ہے کہ یہ آپریشن تو بہت دور کی بات دوائیاں خریدنے کی بھی سکت نہیں رکھتے یہ اپنے مریضوں کے آپریشن ،ٹیسٹ ،دوائیوں یا پرائیویٹ ہسپتالوں کے حد سے بڑھے ہوئے بل میں مدد چاہتے ہیں ۔ یقین مانیے آین۔آئی۔سی۔ایچ ہسپتال میں داخل مریضوں کی تنگدستی کا تو اکثر یہ عالم ہوتا ہے کہ ڈاکٹر جو انکو بچوں کی فیڈ لکھ کردیتے ہیں وہ بھی یہ نہیں خرید سکتے کیونکہ ان ہسپتالوں میں داخل مریضوں اور ان کے تیمار داروں کا تعلق کراچی بھر کی کچی آبادیوں ، غریب بستیوں اور اندرون سندھ اور بلوچستان کے دیہی علاقوں سے ہوتا ہے ۔سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کا عملہ ان دکھیارو ں کی مدد کے لیے موجود ہے باقائدہ ہسپتالوں میں ادارے کی جانب سے آفس قائم کئے گئے ہیں ۔ادارے کا عملہ ان مریضوں کی فوری طور پر چھان بین اور انکوائری کرتا ہے اور مطمئین ہونے کے بعدان کو فوری مدد فراہم کرتا ہے ۔
Aid For Natural Disasters
In previous few years so many people faced horrific natural disasters like earthquake, cyclone,flood & drought etc. specially the most remarkable incident of earthquake in 8th October, 2005 occurred in the northern areas & independent Kashmir. Whose badly affected theses areas,causing thousands of peoples were killed, millions of peoples were displaced, uncountable injuries.
Alham-Do-Lillah-E-Rabbil alamin! In this crushes situation. The volunteers of Saylani Welfare Int'l Trust were busy to help out the victims immediately worked for restoration for providing shelters, food, drinking water & other necessities with the other human organizations. Likewise after the destruction of cyclone hit to southern coastal areas Thatha, Keti bander & other adjecent areas of Sindh province in 2006. Also provided fund a huge amount for rations services provided to the drought victims of Sindh & Balochistan province during drought in 2001.
In short whether earthquake, cyclone, drought or any other natural disasters Saylani Welfare Int'l Trust have always tried their best efforts to sustain the victims innocent poor humanities by the grace of Allah the almighty. More Pictures
قدرتی آفات میں ہنگامی امداد
گزشتہ چند سالوں میں ملک میں بے شمار افراد ہولناک قدرتی آفات جیسے زلزلہ، طوفان ، سیلاب اور قحط سالی وغیرہ کے شکار ہوئے جس میں خصوصیت کے ساتھ 8 اکتوبر2005کو ملک میں پیش آنے والا ہولناک زلزلہ بھی تھاجس سے ملک کے شمالی علاقہ جات اور آزاد کشمیربُری طرح متاثرہوئے بے شمار افراد لقمہءاجل بنے اورلاکھوں افراد بے گھر ہوئے ۔
الحمدللہ مصیبت کی اس گھڑی میں سیلانی ویلفیئرٹرسٹ کے رضاکار اور عملہ زلزلہ کی تباہ کاریوں کے فوراً بعدہی امدادی سرگرمیوں اور بحالی کے کاموں میں مصروف ہوگیے۔جس میں اجناس اور خشک اجناس کی فوری امداد کے ساتھ متاثرین کے لئے نئے گھروں کی تعمیر کے لئے مالی امدادبھی کی گئی جس کی تفصیل ذیل میں دی جا رہی ہے۔اسی طرح 2006 میں آنے والے سمندری طوفان جس نے پاکستان کی جنوبی ساحلی پٹی ٹھٹھہ، کیٹی بندر اور اسکے ملحقہ صوبہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں بڑی تباہی مچائی تھی جس سے بہت نقصان پہنچا۔ اسی طرح 2001میں صوبہ سندھ اور صوبہ بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بدترین خشک سالی کے سبب قحط پڑاتب بھی ایک خطیر رقم خرچ کرکے راشن اور خوردہ نوش کی دیگر اشیاءقحط سالی کے دنوں میں سندھ اور بلوچستان کے قحط زدہ علاقوں میں پہچائی گئی۔
الغرض زلزلہ ہو، سمندری ظوفان ہو، خشک سالی ہو یا اور کوئی قدرتی آفات ہو سیلانی ویلفیئرٹرسٹ اپنے بجٹ میں رہتے ہوئے بھرپورامدادکا انتظام کرتی ہے۔
|