If we examine the problems of a poor family of six living in the worst conditions, we realize that they are just surviving by the grace of Allah. The rate of inflation has risen to such an extent that people are forced to commit suicide as they are not able to face such conditions. How is it possible for a poor family to pay for their food, their children’s education, monthly gas and electric bills with their limited amount of earning? Saylani Welfare Trust co-operates with such people in paying their monthly gas and electric bills.
Most importantly, I should emphasize here that before providing any aid, an inquiry and survey is carried out.
غریب خاندانوں کو ماہانہ بلوں کی ادائیگی میں تعاون
اگر ہم کسی 06 افراد پر مشتمل گھرانے کے ماہانہ اخراجات پر نظر ڈالیں جس کی کفالت کا دارومدار فرد واحدکی آمدنی پر منحصر ہوتو ہمیں یہ اندازہ ہو گا کہ یہ صرف اللہ عزوجل کا کرم ہے کہ یہ خاندان اس معاشرے میں سانسیں لے رہا ہے یوں اس کی سفید پوشی کا بھرم قائم ہے ۔ مہنگائی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ لوگ خود کشیوں کی طرف مائل ہورہے ہیں غریب گھرانہ ایک طرف گھر کے راشن ، دوسری طرف بچوں کی تعلیم اور تیسری طرف بیماری یا ماہانہ گیس اور بجلی کے بِل وہ اپنی تنخواہ میں سے کس طریقے سے یہ تمام اخراجات پورا کرے۔ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ ایسے سفید پوش خاندانوں کے ماہانہ گیس اور بجلی کے بِلوں کی ادائیگی میں بھی تعاون کرتا ہے ۔
لیکن یہاں یہ بات واضح کرتا چلوں کہ ہم مدد سے پہلے ہر خاندان کی مکمل انکوائری اور سروے کراتے ہیں اور ہمارا ادارہ مکمل اطمینان کے بعد ہی اپنے بجٹ میں رہتے ہوئے طریقہءکار کے مطابق مددفراہم کرتا ہے ۔
|