Saylani Free Mobile Dispensary
The organization is planning to arrange mobile dispensary with doctors, paramedical staff and medicines, which will provide free medical treatment to the poor. This mobile dispensary will be set up in the poor areas of Karachi and Hyderabad.For those patients who are involved in severe diseases will be transferred to the hospitals for proper treatment. The organization intends to take full responsibility of such poor patients and would make sure that they get complete medical treatment free of charge from the respective hospital. We hope to achieve our goal with your co-operation.
Saylani Mobile Utility Store
If we look outside our comfortable and luxurious homes, we can see that the people around us are faced with numerous problems and majority of them are even deprived of the basic necessities of life. As the rate of inflation has reached its peak, the staple food products like wheat, rice and sugar have become so expensive that it is impossible for the poor families to have even two meals a day. In view of all these problems, Saylani Welfare Trust has planned to arrange mobile utility stores in the poor areas where food products will be sold at very low prices.
Saylani Free Nursing Care Centre
The organization has already started the nursing care program. The main aim of this nursing care centre is to help those patients who cannot be cured and are discharged by the hospitals; their family members do not have enough facilities to accommodate them. These people are extremely poor and cannot take care of the patients as they don’t even have beds or any other kind of medical facility.
Saylani nursing care centre will take care of such helpless patients who are breathing the last moments of their life. The organization will provide all medical facilities, food and medicines that they require. If they die here, our members will make sure that their burial is carried out properly.
مستقبل میں شروع کئے جانے والے شعبہ جات کی تفصیل
سیلانی فری موبائل ڈسپنسری
الحمدللہ رب العٰلمین ادارے نے موبائل ڈسپنسری میں ڈاکٹر، میڈیکل اسٹاف اور جان بچانے والی ادویات کے ہمراہ کراچی اور حیدرآباد کی کچی آبادیوں ، گوٹھوں اور بستیوں میں جاکر علاج کی سہولت فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے ۔
اور ساتھ میں اس بات کو بھی پیشِ نظر رکھنے کی نیت کی گئی ہے کہ اس دوران ایسے مریض موبائل ڈسپنسری سے رجوع کرتے ہیں جو غربت یا کم علمی کی وجہ سے مرض کی شدت سے ناواقف اور موبائل ڈسپنسری میں موجود میڈیکل اسٹاف یہ سمجھتا ہے کہ اس مریض کو ہسپتال میں داخل کرانا اور اس پر توجہ دینا ضروری ہے تو ان شاءاللہ عزوجل ایسے مریضوں کو ہسپتال میں منتقل کرکے ان کے مکمل علاج اور ادویات اور ان شاءاللہ عزوجل ان کی مکمل صحت یابی اور گھر منتقلی تک خصوصی توجہ دینے کے منصوبے پر کام شروع کرنے کی نیت کی ہے ۔
سیلانی موبائل یوٹیلیٹی اسٹور
ہم اپنے معاشرے کے اطراف میں نظر ڈالتے ہیں اور ضروریات زندگی اور اشیاءکی قیمتوں کا جائزہ لیتے ہیں خصوصاً وہ اشیاءجو ہر گھر کی بنیادی ضرورت ہے ، مثلاً آٹا، چاول، چینی، گھی یا تیل ، دودھ ، چائے کی پتی اور دال تو ہمیں اندازہ ہوتا ہے کہ ان کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں مہنگائی خطرناک حدود کو چھو رہی ہے غریب اپنے گھر چلانے سے لاچارنظرآتا ہے ان تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سیلانی ویلفیئرانٹرنیشنل ٹرسٹ نے غریب علاقوں میں موبائل یوٹیلیٹی اسٹور کے ذریعے نہایت کم قیمتوں پر چھوٹی پیکنگ کے ذریعے ان اشیاءکو فروخت کرنے کی نیت کی ہے ان شاءاللہ عزوجلاس طریقے سے ان چیزوں کو ہول سیل ریٹ سے بھی کم قیمتوں پر لوگوں کی دہلیز تک پہنچایا جائے گا ۔ اور اس کا دوسری فائدہ یہ ہوگا کہ ہر محنت کش ،غریب اور سفید پوش افراد زکوٰة، خیرات اور دیگر اس طرح کی رقمیں لئے بغیر ہی اپنے گھر کی کفالت کرسکیں گے اور لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلانے سے محفوظ رہیں گے۔
سیلانی فری نرسنگ کیئر سینٹر
ادارے کی جانب سے سیلانی نرسنگ کیئر سینٹر کے قیام کے منصوبے پر کام شروع ہوچکاہے سیلانی نرسنگ کیئرسینٹرکا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ایسے معذوراپاہج مریض یا ایسے مریض جن کو ڈاکٹروں نے لاعلاج قراردے دیا ہے اور وہ زندگی کی آخری سانسیں لے رہے ہیں اور ان کے ورثاءکے پاس غربت کی وجہ سے ان کو رکھنے کے لئے کوئی جگہ نہیں انہیں سیلانی نرسنگ کیئرسینٹر میں داخل کیا جائے آپ یقین جانیئے جناح، سول اور دیگر کراچی کے گورنمنٹ ہسپتالوں میں ایسے غریب اور بدحال مریض کچی آبادیوں اور بستیوں سے جب علاج کے لئے داخل ہوتے ہیں اور کئی کئی ماہ داخل رہنے کے بعد ڈاکٹر انہیں موذی بیماریوں کی وجہ سے لاعلاج قراردے کے ہسپتال سے ڈسچارج کرتے ہیں تو ان کے تیمارداروں کے پاس اس مریض کو رکھنے کے لئے گھر میں جگہ بھی نہیں ہوتی ۔ یہ ان کی دیکھ بھال کیسے کریں گے۔ ان مریضوں کو کئی کئی ماہ ہسپتال میں داخل رہنے کی وجہ سے ان کی پیٹھوں پرزخم بیڈسول بن چکے ہوتے ہیں۔ غریب کے گھرپررہنے کے لئے بستر نہیں ہوتا وہ بیڈ کہاں سے فراہم کرے اور پھر روزانہ ان کے زخموں کی دیکھ بھال اور ان کی مرہم پٹی کیسے کرے۔
ان شاءاللہ عزوجل سیلانی نرسنگ کیئرسینٹرمیں ایسے ہی غریب لاعلاج مریضوں کو رکھا جائیگا جنہیں ان کے گھر والے رکھنے سے مجبور ہیں۔ ان کو نرسنگ کیئر کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ غذا اور دیگر سہولتیں جن سے ان کے آخری ایام عافیت سے گزرجائیں ادارے کی جانب سے مہیا کی جائے گی۔ اور اگر انتقال ہوجاتا ہے تو مکمل غسل وکفن دے کر گاڑی کے ذریعے ان کے گھر پہنچانے کی سروس بھی مہیا کی جائے گی۔
|