Every day, at least 100 goats are slaughtered which are received in the form of sadaqa and aqiqa. The prices of these goats range from Rs.1,300 to 2,500. The people, who donate these, get them slaughtered in front of their eyes and distribute the meat among the poor with their own hands. With the help of the inquiry teams, the organization is able to find people suffering from severe diseases such as T.B, Cancer and the meat is distributed among them. This meat is also used to cook food for the poor patients at the Jinnah Medical and NICH hospital. Also, it is sent to the hostels for poor students.
More Pictures
گوشت کی تقسیم
الحمدللہ سیلانی ٹرسٹ میں پورے سال عوام الناس کی جانب سے صدقے کی شکل میں روزانہ 100سے زائد بکرے ذبح کیے جاتے ہیں
ان صدقے کے بکروں کی رقم-/1,300 سے-/2,500 مقر رکی گئی ہے اور لوگ اپنے سامنے ان بکروں کو ذبح کراکے گوشت کو غریبوں میں تقسیم کرادیتے ہیں ادارے کی جانب سے خصوصیت کے ساتھ انکوائری ٹیموں کے ذریعے ٹی۔بی کینسر اور اسی طرح کی مہلک بیماریوں میں مبتلا غریب مریضوں کو تلاش کرکے ان کے گوشت فراہم کرنے کے کارڈ بنائے جاتے ہیں۔اور یہ غریب مریض ہر پندرہ دن کے اندر ادارے میں آکر تین کلو گوشت کے ہمراہ کرائے کی مد میں پچاس روپے بھی وصول کرتے ہیں اور انکی صحت یابی یا لمبے عرصے تک انکو گوشت فراہم کیا جاتا ہیں اس طرح الحمدللہ ماہانہ کئی سو غریب مریضوں کو یہ گوشت فراہم کیا جا رہا ہے ۔ اور یہ گوشت روزانہ دو وقت ادارے میں پکنے والے غریب اور مستحق افرادکے کھانے اور اس کے علاوہ جناح ہسپتال اور کئی ہسپتالوں میں بھیجے جانے والے مریضوں کے کھانے میں بھی استعمال ہوتا ہے اور اس کے علاوہ کراچی کے کئی مدرسوں میں مقیم رہائشی طلباءجو تعلیم حاصل کررہے ہیں ان کو بھی بھجوایا جاتا ہے ۔
|