اللہ تبارک و تعالی کے فضل و کرم اور مصطفی جان رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر عنایت کے صدقے و طفیل
سیلانی ویلفیئر کی جانب سے ایک کتابچہ بنام ''ختمِ قادریہ شریف '' منظر عام پر آچکا ہے ۔
ختمِ قادریہ کیا ہے : یوں سمجھ لیجئے کہ اللہ تعالیٰ کے پیارے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لاڈؒے صاحبزادے محبوبِ سبحانی قطبِ ربّانی ، پیرِ لاثانی حضور غوثِ اعظم سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ سے استمداد کا ایک ذریعہ ہے ۔
ختمِ قادریہ کی بہاریں ٭بے نمازیوں کو توبہ کی توبہ نصیب ہوئی٭فجر باجماعت کی پابندی ٭اللہ تعالیٰ پر توکّل اور اعتماد کی توفیق٭نمازِ تہجّد کا اہتمام ٭گمشدہ کا مل جانا٭حج کی سعادت ٭رشتوں کی رکاوٹ کا دور ہونا٭روزی میں برکت اور آسانی ٭بغیر آپریشن کے شفایابی٭اثرات بد کا خاتمہ ٭حرام روزی سے تائب ہوئے٭سودی کاروبار سے نجات
آپ بھی اپنی جائز تمناؤں اور مرادوں ، اور حاجتوں کو پورا کرنے کے لئے ختم قادریہ سے استفادہ فرمائیں ۔