Families living under the poverty line do not have the means to give their daughters in marriage. We are in search of such distressed families and after performing a complete survey, our organization arranges their marriages by giving them furniture, dowry and cash. Every month some 200 such girls are married by the help of our organization. In our society thousands of such families exist and the elite class members are required to help so that our poor brothers and sisters can also lead a happy life.
More Pictures
غریب بچیوں کی شادیاں
ایسے خاندان جو وسائل نہ ہونے کی وجہ سے اپنی بچیوں کو رخصت نہیں کرسکتے اور ان کے سرپرست اپنی بچیوں کی فکروں میں وقت سے پہلے ہی گویا قریب المرگ ہیں ۔ ایسے دکھی خاندانوں کو تلاش کرکے سروے کرنے کے بعد سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے بچیوں کی رخصتی میں فرنیچر، جہیز اور نقد رقم کی مدد کی جاتی ہے۔
ہر مہینے تقریباً 200 کے قریب انفرادی غریب بچیوں کی شادیوں میں یہ تعاون فراہم کیاجاتا ہے اور ان تمام کا ادارے میں مکمل ریکارڈ رکھا جاتاہے۔
ہم جس معاشرے میں رہتے ہیں اس کے اطراف بہت سے گھرانے ایسے مسائل میں مبتلا ہیں کہ اگر مخیّر صاحبان صرف تھوڑی سے توجہ دیں تو ان گھرانوں کو ان دکھ بھرے مسائل سے چھٹکارہ دلاسکتے ہیں زیادہ نہیں صرف اپنے ماہانہ لمبے چوڑے اخراجات میں سے تھوڑی بچت کر کے ان گھرانوں کی بچیوں کی شادیوں پر خرچ کریں تو یہ بچیاں جن کے رشتے طے ہوچکے ہیں لیکن رخصتی سے محروم ہیں کیوں ! صرف اس لئے کے وسائل سے موجود نہیں ہیں ۔ الحمدللہ عزوجل سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ نے یہ تہّیہ کرلیا ہے کہ وہ ایسی دکھوں کی ماری بچیوں کو رخصت کرنے میں اپنا کردار اداکرینگا۔ |